📖 چھ کلمے اردو ترجمہ بچوں کے لیے آسان

چھ کلمے اردو ترجمہ اور مطلب کے ساتھ (6 Kalma in Urdu)

کلمہ طیبہ سے کلمہ ردِّ کفر تک — ہر کلمہ عربی متن، اردو ترجمہ اور آسان مطلب کے ساتھ۔ بچوں کو سکھائیں یا خود یاد کریں۔

مفت ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

چھ کلمے کیا ہیں اور کیوں اہم ہیں؟

چھ کلمے اسلام کے بنیادی عقائد کا خلاصہ ہیں۔ یہ ہر مسلمان بچے کی پہلی دینی تعلیم ہے۔ فلاح دین ایپ میں یہ کلمے عربی متن، اردو ترجمہ اور آڈیو کے ساتھ موجود ہیں تاکہ بچے سن کر آسانی سے یاد کر سکیں۔

پہلا کلمہ — کلمہ طیبہ

لَا إِلٰهَ إِلَّا اللهُ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللهِ

اردو ترجمہ: اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، محمد ﷺ اللہ کے رسول ہیں۔

دوسرا کلمہ — کلمہ شہادت

أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلٰهَ إِلَّا اللهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ

اردو ترجمہ: میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد ﷺ اللہ کے بندے اور رسول ہیں۔

تیسرا کلمہ — کلمہ تمجید

سُبْحَانَ اللهِ وَالْحَمْدُ لِلّٰهِ وَلَا إِلٰهَ إِلَّا اللهُ وَاللهُ أَكْبَرُ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ الْعَلِيِّ الْعَظِيمِ

اردو ترجمہ: اللہ پاک ہے، تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں، اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، اللہ سب سے بڑا ہے اور اللہ ہی کی قدرت سے بغیر نہ کسی کو گناہ سے بچنے کی طاقت ہے نہ نیکی کی توانائی۔

چوتھا کلمہ — کلمہ توحید

لَا إِلٰهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلٰى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ

اردو ترجمہ: اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، سلطنت اسی کی ہے، تعریف اسی کے لیے ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔

پانچواں کلمہ — کلمہ استغفار

أَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّي مِنْ كُلِّ ذَنْبٍ أَذْنَبْتُهُ عَمَدًا أَوْ خَطَأً سِرًّا أَوْ عَلَانِيَةً وَأَتُوبُ إِلَيْهِ

اردو ترجمہ: میں اللہ سے اپنے ہر گناہ کی بخشش مانگتا ہوں، خواہ جان بوجھ کر ہو یا بھول سے، چھپ کر ہو یا کھل کر، اور میں اس کی طرف رجوع کرتا ہوں۔

چھٹا کلمہ — کلمہ ردِّ کفر

اللّٰهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ أَنْ أُشْرِكَ بِكَ شَيْئًا وَأَنَا أَعْلَمُ بِهِ وَأَسْتَغْفِرُكَ لِمَا لَا أَعْلَمُ بِهِ، تُبْتُ عَنْهُ وَتَبَرَّأْتُ مِنَ الْكُفْرِ وَالشِّرْكِ وَالْكَذِبِ وَالْغِيبَةِ وَالْبِدْعَةِ وَالنَّمِيمَةِ وَالْفَوَاحِشِ وَالْبُهْتَانِ وَالْمَعَاصِي كُلِّهَا وَأَسْلَمْتُ وَأَقُولُ لَا إِلٰهَ إِلَّا اللهُ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللهِ

اردو ترجمہ: اے اللہ! میں تیری پناہ مانگتا ہوں اس بات سے کہ تھوڑا بھی شرک کروں (اور میں اسے جانتا ہوں) اور جو شرک مجھے معلوم نہیں اس کی مغفرت چاہتا ہوں۔ میں اس سے توبہ کرتا ہوں اور کفر، شرک، جھوٹ، غیبت، بدعت، چغلخوری، بدکاری، تہمت اور تمام گناہوں سے الگ ہوکر اسلام لاتا ہوں اور کہتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، محمد ﷺ اللہ کے رسول ہیں۔

بچوں کو کلمے کیسے یاد کروائیں؟

  1. روزانہ ایک کلمہ: ایک ہفتے میں چھ کلمے آسانی سے یاد ہو جاتے ہیں۔
  2. آڈیو سے سنیں: فلاح دین ایپ میں کلمے کی آواز کے ساتھ تلاوت سنیں — بچے سن کر جلد سیکھتے ہیں۔
  3. ترجمہ سمجھائیں: صرف ratt نahi، اردو مطلب بھی سمجھائیں تاکہ عقیدہ دل میں بیٹھے۔
  4. شام کو دہرائیں: روزانہ کے معمول میں شامل کریں — نماز کے بعد 5 منٹ۔

ایپ کی جھلکیاں

ہمارے بچپن میں کلمے اُستاد سے یا دادا دادی کے پاس بیٹھ کر یاد ہوتے تھے — دہراؤ، دہراؤ اور یاد۔ ہم نے فلاح دین میں یہی پرانا طریقہ موبائل پر اُتارا ہے: بچہ پہلے سنتا ہے، پھر آپ کے ساتھ دہراتا ہے، اور اردو ترجمہ پڑھ کر مطلب بھی سمجھ جاتا ہے۔ نہ لامبی فہرستیں، نہ بھٹکتے ہوئے مینو — بس چھ کلمے، صاف ستھرے حروف میں، بچوں کے سیکشن کے اندر۔

بچوں کا فلاح دین — چھ کلمے اردو ترجمہ کے ساتھ
بچوں کا سیکشن — کلمے، سورتیں اور کہانیاں
نماز کی سورتیں اردو ترجمہ کے ساتھ
مختصر سورتیں ترجمہ کے ساتھ

چھ کلمے آڈیو کے ساتھ — فلاح دین ایپ میں

بچوں کے لیے خاص سیکشن: چھ کلمے، مختصر سورتیں، اسلامی کہانیاں اور اسلامی نام مع مطلب۔

📖 چھ کلمے + اردو ترجمہ
🔊 آڈیو کے ساتھ سیکھیں
👶 بچوں کی کہانیاں
🏷 اسلامی نام مع مطلب
Google Play سے ڈاؤن لوڈ کریں

عام سوالات (FAQ)

چھ کلمے کون سے ہیں؟

کلمہ طیبہ، کلمہ شہادت، کلمہ تمجید، کلمہ توحید، کلمہ استغفار اور کلمہ ردِّ کفر۔

کیا فلاح دین ایپ میں کلموں کا آڈیو ہے؟

جی ہاں، بچوں کے سیکشن میں کلمے آڈیو اور اردو ترجمہ کے ساتھ موجود ہیں۔

کیا یہ ایپ مفت ہے؟

جی ہاں، فلاح دین ایپ Google Play سے مفت ڈاؤن لوڈ ہوتی ہے۔

متعلقہ صفحات